امریکہ،13فروری(ایجنسی) عالمی طاقتوں کی طرف سے شام میں جاری عسکری کارروائی میں وقفے کے اعلان کے باوجود روسی جیٹ طیاروں نے اس شورش زدہ ملک میں بمباری کا سلسلہ نہیں روکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ اگر شام
سے متعلق امن عمل ناکام ہوتا ہے، تو اس تنازعے میں مزید غیر ملکی دستے مداخلت پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ روس اور ایران کو اس بحران کے خاتمے کے لیے کیے گئے اپنے فيصلوں پر عمل کرنا چاہیے۔ امریکی عسکری اتحاد شام میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے لیے زمینی دستے بھی روانہ کر سکتا ہے۔